مجھے جیل میں ڈالنے کی سازش رچنے والے اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے: نواز شریف

لاہور: معزول وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے رہنما میاں محمد نواز شریف نے جو اپنی بیٹی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں قید ہیں، پاکستانی عوام کے نام ایک صوتی پیغام ارسال کیا ہے۔اپنے ریکارڈ شدہ پیغام میں پارٹی کارکنوں اور لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں آپ لوگوں سے دور رکھنے کے لیے جیل میں ڈالا گیا ہے۔

میری بیٹی کو بھی، جو قوم کی بیٹی ہے، جیل میں ڈال رک آپ لوگوں کی نظروں سے اوجھل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مخالفین نہیں جانتے کہ قید اور جیل عوام سے ان کا تعلق قطعاً نہیں توڑ سکتے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ ماضی میں نہ کوئی ڈکٹیٹر ان سے عوام کا تعلق اور رشتہ نہیں توڑ سکااور نہ ہی آج وہ لوگ جو اپنی ذاتی کامیابی کے لیے ان کو جیل میں ڈالے ہوئے ہیں کامیاب ہو سکیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان کی شدید بیمار اہلیہ کی ، جنہیں وہ لندن کے ایک اسپتال میں اللہ کے بھروسہ چھوڑ کر آئے ہیں،صحتیابی اور ان کی جلد وطن واپسی کی دعا کریں۔سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج پورا ملک جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔اور اب وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم اٹھ کھڑے ہوں اور تما م ہتھکڑیاں اور بیڑیاں توڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ عوام خود کو پابندیوں سے آزاد کرائیں اور گذشتہ70سال سے انہیں جس طرح کا کھیل کھیلا جارہا ہے اس سے نجات حاصل کریں۔ مسٹر نواز شریف کا اشارہ غالباًفوج کی جانب تھا ۔کیونکہ یہ پاکستانی فوج ہی ہے جو جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کو کبھی آزادانہ طور پر کام نہیں کرنے دیتیں ۔اور ہمہ وقت ان پر تختہ پلٹنے اور مارشل لاءکی تلوار لٹکائے رکھتی ہیں۔نواز شریف نے کہا اس قسم کے کھیل نے قائد اعظم کے پاکستان کو ہنسی ٹھٹھے کا موضوع بنا دیا ہے۔

اس لیے گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ کو عزت دو کے نعروں کے ساتھ قوم کے وقار کو داو¿ پر لگانے والوں کی سازشوں کا ناکام بنا دیں۔ اور میرے اس پیغام کو”ووٹ کو عزت دو“ کو ملک کے طول و عرض میں پھیلا دیں۔اور جو آپ کے ووٹوں کو پامال کرتے ہیں انہیں شرمناک شکست دیں اور اسکے لیے بھاری تعداد میں ووٹ کرنے باہر نکلیں اور پاکستان مسلم لیگ نون کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔ نواز شریف نے کھل کر فوج اور آئی ایس آئی کا نام تو نہیں لیا لیکن در پردہ انہی کا حوالہ رہا۔

ایک دوسرے صوتی پیغام میں مریم نواز نے عوم سے اپیل کی کہ 25جولائی کے انتخابات کی تیاری میں جٹ جائیں اور ملک کے وقار اور اپنے ووٹ کی عزت میں چار چاند لگائیں۔کاش میں جیل میں نہ ہوتی۔باہر ہوتی تو آپ لوگوں کے شانہ بشانہ لڑ رہی ہوتی۔لیکن کیا کرون مجبور ہوں، جیل میں ڈال دی گئی ہوں لیکن پھر بھی میں ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہوں۔آپ کی بیٹی آپ سے اپیل کرتی ہے کہ انتخابات کی تیاری میں لگے رہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Those pulling strings cant keep me from people nawaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply