میرے اوپر انگشت نمائی کرنے والے بہت جلد شرمندہ ہوں گے:نواز شریف

میرے اوپر انگشت نمائی کرنے والے بہت جلد شرمندہ ہوں گے:نواز شریف
اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران حزب اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ان پر انگشت نمائی کر رہے ہیں بہت جلد شرمندہ ہو جائیں گے۔
ریڈیو پاکستان نے اپنے نشریہ میں بتایا کہ وزیر اعظم نے گلی کوچوں میں تحریکیں چلانے کی سیاست کو خارج کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پناما گیٹ کا معاملہ اب سپریم کورٹ حل کرے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نےذاتی طور پر سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ پناما دستاویزات کی اصلیت جاننے اور اس کی سچائی سامنے لانے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔
اس ضمن میں ایک قانون وضع کیا جاچکا تھا اور پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی تھی۔لیکن ہماری تمام کوششیں حزب اختلاف سے تعاون نہ ملنے کے باعث بے سود ثابت ہوئیں۔