وزیر اعظم نواز شریف نے ملتان میں 29بلین روپے کی لاگت والے میٹرو بس سروس کا افتتاح کیا

ملتان: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملتان میں تقریباً29بلین روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے میٹرو بس پراجکٹ کا افتتاح کیا۔پراجکٹ کی افتتاحی تقریب میں ،جو کہ شہر کے چنگی نمبر9علاقہ میں منعقدہوئی، گورنر پنجاب رفیق رجوانا، وزیر اعلیٰ شہباز شریف، پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
وزر اعظم نے کہا کہ ملتان میٹر بس پراجکٹ جس قدر ممکن ہو سکتا تھا اتنے کم وقت میں پورا کر دیا گیا اور پراجکٹ کے باقی ماندہ حصہ پر بھی کام جلد شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزی کے برعکس حکومت نے ملتان میٹرو بس سروس کا کرایہ 20روپے ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ لاہور او اسلام آباد میں بھی یہی کرایہ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس پراجکٹ سے غریب و نادار لوگ بہت زیادہ مستفید ہوں گے۔اور مزید کہا کہ وہ نہیں سمجھ سکتے کہ یہ لوگ کیسے سفر کیا کرتے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا نام لیے بغیر وزیر اعظم نے کہا کہ دیگر صوبائی حکومتیں ایک نیا پاکستان بنانے کا وعدہ تو کرتی ہیں لیکن ان کے شہروں میں میٹرو بس سروس یا عمدہ ٹرانسپورٹ تک نہیں ہے۔
انہوں نے سامعین سے ،جن میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی بھی موجود تھے، پوچھا کہاں ہے پاکستان؟اور خود ہی جواب دیا کہ اگر کوئی نیا پاکستان دیکھنا چاہتا ہے تو اسے ملتان آنا چاہیے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: This is naya pakistan pm inaugurates rs29bn metro bus project in multan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply