ملی مسلم لیگ کے260 امیدواروں میں10خواتین اورحافظ سعید کا بیٹا داماد بھی شامل

لاہور: لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید کی کالعدم جماعت الدعویٰ کے سیاسی بازو ملی مسلم لیگ(ایم ایم ایل) نے اللہ اکبر تحریک کے پرچم تلے 260امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جن میں13خوارتین امیدوار بھی شامل ہیں۔

پارٹی کے امیدواروں کی حتمی فہرست میں79امیدوار قومی اسمبلی کے لیے اور 181امیدوار صوبائی اسمبلیوں کے لیے ہیں۔ ان میں حافظ سعید کا بیٹا حافظ طلحہ سعید بھی شامل ہے جو این اے 91-سے امیدوار ہے۔

حافظ سعید کا داماد خالد ولید پی پی 167-سے انتخاب لڑ رہا ہے۔چونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم ایم ایل کے رجسٹریشن سے انکا رکر دیا اس لیے یہ سب اللہ اکبر تحریک کے پرچم تلے لڑ رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فہرست میںتین محفوظ سیٹوں کے علاوہ 10 جنرل سیٹوں پر بھی خواتین امیدوار شامل ہیں۔ مجموعی طور پر ایم ایم ایل نے 10خواتین کو امیدوار بنایا ہے۔

پارٹی نے قومی اسمبلی کے لیے پنجاب سے36، سندھ سے29، خیبر پختون خوا سے28، بلوچستان سے14اور فاٹا سے8امیدوار کھڑے کیے ہیں۔پارٹی نے کراچی سے پانچ اور لاہور سے چار امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Thirteen women son and son in law of hafiz saeed among 260 mml candidates in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply