’حافظ صاحب‘ کے خلاف پاکستان میں کوئی کیس نہیں،اس لیے کوئی کارروائی نہیں ہوگی: وزیر اعظم خاقان عباسی

نئی دہلی: پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 26/11ممبئی حملوں کے پس پشت کارفرما اصل ذہن لشکر طیبہ کے بانی اور جماعت الدعویٰ کے باس حافظ سعید کواحترام میں ’صاحب‘ یا ’سر‘کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حافظ صاحب کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے اس لیے ان کے خلا ف کوئی کارروائی بھی نہیں کی جا سکتی۔
پاکستان کے جیو ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مسٹر عباسی نے کہا کہ کسی بھی شخص کے خلاف اسی وقت کارروائی کی جا سکتی ہے جب اس کے خلاف کوئی کیس ہو۔ عباسی نے وزیر خارجہ کے واویلے کے باوجود یہ بھی کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ہندوستان اور پاکستان میں جنگ کا کوئی امکان ہے۔
ہم ہمیشہ ہی یہ کہتے رہے ہیںکہ ہندوستان سے مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے۔اور کھلا ہی رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امیرکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹوئیٹ زبان میں پاکستان کو جھوٹا ، مکار ، دغا باز اور دھوکے باز کہنے کے باوجود امریکی فوج کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Theres no case against hafiz saeed sahib in pakistan says its pm shahid khaqan abbasi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply