ششی تھرور اور بی جے پی کی قومی ترجمان میناکشی لیکھی نے عمران خان سے ملاقات کی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ہندوستانی ممبر پارلیمنٹ اورکانگریس لیڈر ششی تھرور کی قیادت میں ایک ہندوستانی وفد نے جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی ممبر پارلیمنٹ میناکشی لیکھی بھی شامل تھیں، پی ٹی آئی سربراہ عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کا ایجنڈا پی ٹی آئی کا نظریہ اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ عمران خان نے خیبر پختون خوا کی کارکردگی اور اس میں مزید عمدگی لانے کے لیے پی ٹی آئی کی مساعی کا خاص طور سے ذکر کیا۔تھرور نے پنامہ گیٹ حوالے سے بھی عمران خان سے بات کی۔تھرور نے عمران خان کے ساتھ ایک سیلفی بھی لی۔ تبادلہ خیال کے دوران پی ٹی آئی کے لیڈران فواد چودھری، علیم خان اور ارون چودھری بھی موجود تھے۔
جبکہ ہندوستانی وفد میں تھرور کے علاوہ بی جے پی کی قومی ترجمان میناکشی لیکھی اور صدر کے نامزد کردہ راجیہ سبھا ممبر سوپن داس گپتا تھے۔ یہ تینوں ایشیائی پارلیمنٹ کی تشکیل سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی اور ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سیاسی امور کے تین روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے ہی۔
بعد ازاں ٹوئیٹر پر تھرور نے لکھا کہ عمران خان سے بڑی خوشگوار ملاقات رہی ۔اور اس میٹنگ کے دوران کرکٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔میناکشی لیکھی کی عمران خان سے، جنہوں نے ،حافظ سعید کے ساتھ ایک جلسہ میں تقریر کی تھی اور جو جماعت الدعویٰ کے حامی ہیں،ملاقات پر سیاسی و عوامی حلقوں میں حیرت ظاہر کی جا رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tharoor and meenakshi lekhi meet pti chairman imran khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply