امریکہ میں نسلی دہشت گردی میں ہلاک ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سپرد خاک

کراچی: امریکہ میں گذشتہ ہفتہ ٹیکساس اسکول میںاندھا دھند فائرنگ میں ہلاک ہونے والی 17سالہ پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کو آج یہاں شاہ فیصل کالونی میں واقع عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اس کی نماز جنازہ گلشن اقبال کے حکیم سعید گراؤنڈ میںادا کی گئی جس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد شاہ، گورنر سندھ محمد زبیر، سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطےٰ کمال ،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حلیم عادل شیخ اور کئی دیگر اہم شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے وقت گراؤنڈ میں 100سے زائد پولس اہلکار تعینات تھے۔نماز جنازہ میں شامل لوگوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے بم اور بارودی سرنگ کا سراغ لگا کر انہیں ناکارہ بنانے والا دستہ بھی وہاں موجود تھا۔سبیکا شیخ کی میت بدھ کو سحری کے وقت تر ک ایر لائنز ٹی کے708-سے کراچی لایا گیا۔ جسد خاکی کو لینے کے لیے سبیکا کے والد اور تمام قریب رشتہ دار ہوائی اڈہ پہنچے ہوئے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Texas school shooting victim sabika laid to rest in karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply