پاک افغان سرحد سیل کر نا دہشت گردی کے مسئلہ کا حل نہیں:شیریں مزاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی چیف وہپ شیریں مزاری نے پاک۔ افغان سرحد سیل کرنے کے حکومتی فیصلہ پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ملک کی جنگ میں یہ کوئی حل نہیں ہے۔مزاری نے قومی اسمبلی کے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ پاکستان۔افغانستان سرحد بند کرنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملہ کے بعد، جو کہ ملک میں دہشت گردانہ حملوں کی حالیہ لہر میں اب تک کے سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہتھا، افغانستان کے ساتھ پاکستان کی سرحدین بند کر دی گئیں۔ فوجی قیادت نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ افغانستان میں محفوظ ٹھکانوں سے دہشت گردانہ سرگرمیاں چلانے والے دہشت گردوں نے کیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terrorism will not be defeated by closure of pak afghan border shireen mazari in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply