اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں:احسان اقبال

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسان اقبال نے منگل کو کہاکہ جن فوجیوں اور سپاہیوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کی ہیں وہ ہمارے زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
احسان اقبال ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا جب وہ تمام مکاتب فکر کے علماءکی اس دستاویزی فلم ’ پیغام پاکستان ‘ کی قصر صدارت میں رونمائی کر رہے تھے جس میں دہشت گردی اور خودکش بمباری کی مذمت کی گئی ہے۔
اس میںیہ فتویٰ بھی شاملہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جو خود کش دھماکے کرتے ہیں، اس قسم کے دھماکوںکا حکم دیتے ہیں اور ایسے دھماکے کرنے کی لوگوں کو تربیت دیتے ہیں اسلام کی تعلیمات کے عین خلاف کام کرنے کے مرتکب قرار دیے جاتے ہیں۔ انہون نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیںکہ اسلام امن پسند مذہب ہے۔
اسلام میں سزا دینے کا حق صرف حکومت وقت کو ہے ۔اور اللہ فساد برپا کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔اقبال نے کہا کہ صنعتی انقلاب کے بعد تعلیمی انقلاب پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terrorism has no place in islam says ahsan iqbal in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply