لاہور میں پولس عملہ پر قاتلانہ حملہ کی سازش ناکام ،چار دہشت گرد مارے گئے

لاہور: یہاں آؤٹ فال روڈ کے نزدیک ایک دھماکہ کے چند گھنٹے بعد، جس میں کم از کم46افراد زخمی ہوگئے، انسداد دہشت گردی محکمہ(سی ٹی ڈی)نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لاہور کے ساگیاں برج علاقہ میں پولس عملہ کو نشانہ بنا کر کیے جانے والے ایک دہشت گردانہ حملہ کو ناکام بنا دیا۔اس حملہ کی اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی کی بھاری جمیعت جائے وقوعہ پہنچ گئی ۔جہاں اس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار مشتبہ ہلاک ہو گئے جبکہ تین دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کرفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
شیخو پورہ میں سی ٹی ڈی کی ٹیم کو معتبر ذریعہ سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ٹی ٹی پی کے چھ سات دہشت گرد آج رات ساڑھے بارہ بجے ڈیوٹی پر تعینات پولس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے لیے شیخو پورہ سے لاہور جارہے ہیں۔سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق اطلاع ملتے ہی محکمہ حرکت میں آگیا اور شیخو پورہ کی سمت ساگیاں برج کے قریب کے علاقہ کو محاصرہ کر لیا۔پولس پارٹی نے دہشت گردوں کو آتا دیکھ کر انہیں رکنے اور کود سپردگی کے لیے للکارا۔لیکن انہوں نے رکے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی۔جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کو جائے تصادم پر دو کلاشنکوف رائفلیں، پستولیں اور گولہ بارود ملا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terror bid targeting lahore police foiled 4 ttp men killed in gunfight ctd in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply