ایران کے فوجی سربراہ کی دھمکی پر پاکستان کا شدید اعتراض، خارجہ دفتر میں ایرانی سفیر کی طلبی

اسلام آباد: خارجہ دفتر نے ایران کو انتباہ دیا ہے کہ ایران کے فوجی سربراہ نے ایک روز قبل جو وارننگ دی ہے وہ پاکستان اور ایران کے درمیان بردارانہ تعلقات کی روح کے منافی ہیں۔
خارجہ دفتر نے ایرانی سفیر متعین پاکستان مہدی ہنر دوست کو طلب کر کے میجر جنرل محمد باقری کی اس وارننگ کے خلاف غصے کا اظہار کیا جس میں جنرل باقری نے کہا تھا کہ اگر پاکستان کی حکومت سرحد پار سے ایران میں حملے کرنے والے انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی تو لا محالہ ایران پاکستان کی سرزمین پر واقع ان انتہا پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گا۔
سفیر کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران خارجہ دفتر کی ترجمان نفیس ذکریا نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں سدھار کا ذکر کیا اور ایران کو تلقین کی کہ وہ ایسے بیانات جاری کرنے سے گریز کرے جن سے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

Title: tehrans warning against spirit of pak iran brotherly relations fo tells envoy | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply