پاکستانی خارجہ سکریٹری خاموشی کے ساتھ ہفت روزہ دورہ امریکہ پر روانہ

اسلام آباد: غیر یقینی کیفیت سے دوچار اپنی دوستی وتعلقات کو بچانے کے لیے دونوں ملکوں کی کوششوں کے جزو کے طور پر خارجہ سکریٹری پاکستان تہمینہ جنجوعہ امریکہ کے اہم دورے پر روانہ ہو گئیں۔ تاہم اس دورے کو کوئی خاص اہمیت نہیں دی جارہی کیونکہ خارجہ دفتر نے اس ضمن میں کوئی بیان جا ری نہیں کیا ہے۔
لیکن نجی طور پر حکام نے تہمینہ کے دورہ امریکہ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک اہم سفارتی سفر سے تعبیر کیا ہے۔پروگرام کے مطابق ہفتہ بھر کے اس دورے کے دوران تہمینہ وائٹ ہاؤس اور وزارت خارجہ کے افسران بالا سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گفتگو کا محور دو طرفہ تعلقات میں حالیہ تلخی اور مسئلہ افغانستان پر فیصلہ کن طریق پر کیسے آیا جا سکتا ہے رہے گا۔ خارجہ سکریٹری ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کو پاکستان کے ان اقدامات سے بھی باخبر کریں گی جو اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اٹھائے ہیں۔

Title: tehmina quietly off to us to repair frayed ties | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply