تہمینہ جنجوعہ پاکستان کی پہلی خاتون خارجہ سکریٹری مقرر کر دی گئیں

اسلام آباد:پاکستان نے تہمینہ جنجوعہ کو، جو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں، خارجہ سکریٹری مقرر کر دیا۔ تہمینہ اس عہدہ پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے ایکبیان کے مطابق ان کا تقرر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے ۔
تہمینہ کا تقرر موجودہ خارجہ سکریٹری اعزاز چودھری کی جگہ عمل مین آیا ہے جو دسمبر2013سے اس عہدہ پر فائز ہیں۔ ترجمان کے مطابق تہمینہ جنجوعہ مارچ 2017 کے اوائل میں بطور خارجہ سکریٹری فرائض انجام دینے لگیںگی۔ تہمینہ جنجوعہ انتہائی قابل سفارتکار ہیں اور انہیں اس شعبے میں 32 سالہ تجربہ حاصل ہے۔
تہمینہ جنجوعہ 2011 میں وزارت خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں ادا کرچکی ہیں جبکہ انہیں دو طرفہ اور کثیر الفریقی معاملات میں بہتر طریقے سے کام کرنے کا بھی وسیع تجربہ حاصل ہے۔ دسمبر 2011 سے اکتوبر 2015 کے دوران تہمینہ جنجوعہ اٹلی میں پاکستانی سفیر بھی تعینات رہ چکی ہیں ۔

Title: tehmina janjua becomes pakistans first woman foreign secretary | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply