کراچی یونیورسٹی کی فارمیسی فیکلٹی کو فوجیوں کے حوالے کرنے کی اساتذہ نے مخالفت کی

کراچی: کراچی یونیورسٹی کی ٹیچرز سوسائٹی نے یونیورسٹی کی عمارت کو، جہاں فی الحال تدریسی سرگرمیاں چل رہی ہیں، 800فوجیوں کے قیام کے لیے فوج کو دیے جانے کی شدت سے مخالفت کی ہے۔
ٹیچرز سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر شکیل فاروقی نے کیمپس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہاں فوجویں کو ٹہرایا گیا تو فارمیسی کے1800طلبا کی پڑھائی متاثر ہو گی کیونکہ ان کے پاس سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں ہوگا کہ وہ اس وقت تک جب تک فوج موجود ہے اپنی پڑھائی چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے وہ کراچی ایسٹ کے ڈپٹی کمشنر کے حکم کے خلاف، جو انہوںنے ایک فیکس کے توسط سے حال ہی میں یونیورسٹی انتظامیہ کو بھیجا ہے ،احتجاج کر رہے ہیں۔اپنے حکم میں ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ مردم شماری کے انتظامات کے لیے یونیورسٹی میں فارمیسی کی عمارت فوجی اہلکاروں کو دے دی جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Teachers oppose move to hand over ku building to army for census in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply