پاکستان کے ایک اسکول میں کرنٹ لگنے سے 3 طلباو ٹیچر ہلاک

 مانسہرہ: پاکستا ن میں مانسہرہ کے علاقے کیوائی میں کرنٹ لگنے سے 3 طلبا اور استاد جاں بحق ہوگئے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ کیوائی کے ایک اسکول میں یہ حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عاصم، محمد بلال، محمد آصف اور استاد محمد شفیق موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

مقتول بچے پانچویں اور آٹھویں کلاس کے طالب علم تھے۔واقعے سے متعلق بتایا گیا کہ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن پول پر گری جس کے بعد کرنٹ پول میں پھیل گیا۔اس ضمن میں آگاہ کیا گیا کہ کرنٹ لگنے سے چوکیدار اور ایک استاد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

بعدازاں مقامی رہائشیوں نے جاں بحق اور زخمیوں کو کیوائی اسپتال منتقل کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں بجلی کے کرنٹ سے جاں بحق ہونے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

کراچی کے علاقے قائدآباد میں بجلی کی زمین پر پڑے تار کو چھونے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔پولیس اور ہسپتال عہدیداران کے مطابق 25 سالہ نوراللہ اپنے میڈیکل چیک اپ کے لیے گلشن بونیر میں واقع نجی ہسپتال گئے تھے جہاں سے واپسی کے دوران ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Teacher 3 students electrocuted die in pakistani school in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment