میں بے قصور ہوں اور اسے ثابت کرنے کے لیے کسی بھی عدالت کا سامنا کرنے تیار ہوں:طارق فاطمی

اسلام آباد:ڈان لیکس معاملہ میں بورڈ آف انکوائری کے نتائج پر تنازعہ ختم ہونے میں نہیںآرہا۔ اس معاملہ کے تین ملزم افسران میں سے ایک طارق فاطمی نے، جو وزیر اعظم نواز شریف کے سابق معاون خصوصی ہیں، خارجہ دفتر کے حکام کے نام اپنے ایک مکتوب میں ڈان لیکس سے متعلق اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ۔ طارق فاطمی نے وزارت خارجہ میں اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب میں خطاب بھی کیا جبکہ اس موقع پر وزارت کے تمام افسران نے کھڑے ہو کر انکا خیر مقدم کیا۔
طارق فاطمی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ہر عدالت میں جانے کے لیے آمادہ ہوں کیونکہ میں نے اپنے پورے کیریئر میں کبھی بھی کسی قسم کے معاملات کو لیک نہیں کیا کیونکہ میں خفیہ اور حساس معاملات کی اہمیت کو جانتا ہوں کہ یہ ملک کی سلامتی کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ حساس معاملات کی حفاظت کی جائے۔
اپنے طویل50 سالہ سرکاری دورانیئے کا ذ کر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات میرے لیے بہت تکلیف دہ ہیں کیونکہ اتنے طویل عرصے میں مجھے قومی سلامتی سے متعلق انتہائی رازوں تک رسائی ہوئی لیکن آج تک ان رازوں میں خیانت نہیں کی۔واضح رہے کہ ڈان لیکس کمیٹی نے طارق فاطمی اور راؤ تحسین علی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی جس کے بعد انکو برخاست کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Title: tariq fatemi refuses to bow out without a fight | In Category: پاکستان  ( pakistan )
Tags:

Leave a Reply