سعودی عرب گوادار میں تیل ریفائنری لگانے پر اصولاًمتفق: وزیر پٹرولیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان کے مطابق سعودی عرب گوادار میں8ارب ڈ الر کی لاگت سے ایکبڑی ریفائنری لگانے پر اصولی طور پر متفق ہو گیا ہے۔

علاوہ زیں اس نے توانائی کے زمرے کے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا بھی وعدہ کیا ہے۔سرور نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک گوادار میں تیل صاف کرنے کا ایک کارخانہ بنانے پر رضامند ہو گئے ہیں اوراس ضمن میں معاہدے کا لب لباب وفاقی کابینہ کو منظور کے لیے بھیج دیا جائے گا جس کے بعد یادداشت مفاہمت پر دستخط کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہتوقع ہے کہ سعودی وزیر توانائی یاد داشت مفاہمت پر دستخط کرنے کے لیے ماہ رواںکے اواخر میں پاکستان آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آنے والے سعودی عرب کے وفد سے 2بلین ڈالر کی شمال جنوب گیس پائپ لائن پراجکٹ میں حصہ لینے پیٹرول تلاش کرنے کے لیے عنقریب نیلام کیے جانے والے بلاکوں کے لیے بولی لگانے کی بھی پیش کش کی گئی تھی۔

انہوں نے پاکستان کو خام تیل کی سپلائی بڑھانے کے لیے بھی سعودی عرب سے درخواست کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Talks with saudi arabia on 8bn gwadar refinery in final stages in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply