افغان طالبان جمعہ تک اپنا نیا سربراہ چن لیں گے

اسلام آباد: ایک پاکستانی ٹیلی ویژن نے منگل کے روز یہ دعویٰ کیا کہ افغان طالبان آئندہ تین روز کے اندر اپنا نیا سربراہ منتخب کر لیں گے۔اس کی تفصیل ، وقت یا مقام بتائے بغیر دنیا نیوز براڈ کاسٹر نے بتایا کہ طالبان نے مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ملا اختر منصور کے جانشین کا انتخاب کیا جائے گا۔
ان کی جانشینی کے لیے کئی امیدوار میدان میں ہیں۔ان میں مرحوم طالبان سربراہ ملا عمر کا بیٹا ملا یعقوب،ملا عمر کے بھائی ملا عبد المنان ، ملا منصور کے نائب سراج الدین حقانی،ملا منصور کے ہی سیاسی مشیر ہبة اللہ شامل ہیں۔
گذشتہ شوریٰ اجلاس میں جو2015کے وسط میں بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے قریب کسی مقام پر ہوئی تھی، ملا اختر منصور کو جن کی سنیچر کے روز امریکی ڈرون حملہ میں ہلاکت کی تصدیق ہو چکی سربراہ چنا گیا تھا۔کوئٹہ اور اور بلوچستان کا ایک بڑاحصہ طالبان کونسل کی سرگرمیوں کا مرکز کہا جاتا ہے۔

Title: taliban to replace killed leader within 3 days | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply