طالبان نے پھرجبری وصولی کی دھمکیاں دینا شروع کردیں

منگورہ (پاکستان): جب اکتوبر میں پاکستان کے دوکاندار عبدالرحیم کا فون بجا تو وہ تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے معتمد خاص ملا اختر کی آواز سن کر دنگ رہ گیا جو ان سے اور وادی سوات میں ان کے ساتھی بیوپاریوں سے پیسہ کی مانگ کررہے تھے۔ ملک کے شمال میں جہاں 2007 میں پاکستانی طالبان کے باغیوں کا جزوی کنٹرول تھا، اس کال کو سنجیدگی سے لیا گیا۔
یہاں دو دسال قبل فوج کی بڑی کارروائی میں انہیں یہاں سے بے دخل کردیا گیا تھا اس سے جنگجوؤں کو بہت دھکا پہنچا تھا اور ان کا تشدد بہت کم ہوگیا تھا۔ مقامی لوگوں کو خوف ہے کہ جبری وصولی کی حالیہ دھمکیاں اور اس سال کے اوائل میں کچھ لوگوں کے قتل کے واقعات اس بات کے غماز ہیں کہ اس حسین پہاڑی علاقہ میں کہیں طالبان پھر سے قدم نہ جما رہے ہوںجہاں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں نہایت سخت گیری اور تغلقی فرمانوں کے ساتھ حکومت کی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban threatens to blow up traders in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply