ملالہ یوسفزئی پر حملہ کرنے والا انتہاپسند مسلح تصادم میں ہلاک

کراچی:کراچی پولیس نے ا?ج دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ چار انتہاپسندوں کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔ ان میں سے ایک نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پر ہوئے حملہ میں ملوث تھا۔ دی نیوز انٹرنیشنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی مالیر راو¿ انور نے دعویٰ کیا کہ خورشیدنامی دہشت گرد ٹی ٹی پی سربراہ ملا فضل اللہ کا کزن تھا اور ملالہ اور پاکستانی فوج کے افسروں پر حملوں میں ملوث تھا۔ قائدآباد پولیس اسٹیشن پر بم حملہ میں بھی اس کا ہاتھ تھا۔ راو¿ نے بتایا کہ کوئٹہ کے قریب ہوئے تصادم میں مارے گئےدہشت گرد ٹی ٹی پی کے سوات دھڑے سے تعلق رکھتے تھے۔ انسانی حقوق بالخصوص سوات میں خواتین کی تعلیم کے لئے سرگرم ملالہ یوسف زئی نواکتوبر ۲۰۱۲ کو اسکول سے آتے ہوئے طالبان حملہ آوروں کی فائرنگ میں زخمی ہوگئی تھیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban militant who attacked malala yousafzai killed in karachi shootout in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply