جنوبی وزیرستان کے قبائلی شہر وانا میں طالبان کی واپسی؟

وانا: طالبان کا ایک دھڑا امن کمیٹی کے بھیس میں جنوبی وزیرستان ایجنسی کے وانا میں آگیااور آتے ہی اس نے طالبانہ فرمان جاری کرتے ہوئے ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی اور محرم کے بغیر خواتین کے گھر سے نکلنے پر بندشیں لگادیں ۔خواتین سے کہا گیا ہے کہ تنہا نہ نکلیں بلکہ گھر کے کسی مرد یا گھروالوں کے ساتھ ہی گھروں سے نکلیں۔
اس نام نہاد امن کمیٹی نے وانا میںپمفلٹوں کے ذریعہ سخت ہدایات جاری کر کے مقامی لوگوں کا انتباہ دیا ہے کہ اگر انہوں نے ان ہدایات و ضوابط کی خلاف ورزی کی تو انہیں اس کے نتائج بھگتناہوں گے۔
کمیٹی نے موسیقی، ایک روایتی رقص جو عام طور پر شادی کی تقریبات یا تہواروں کے موقع پر کیا جاتا ہے ، اور منشیات کے استعمال پر پابندی لگا دی۔کمیٹی کے رہنما اصولوں کے مطابق ان سرگرمیوں کی جو مخرب اخلاق اور فحش ہیں یا جو اسلامی تعلیمات منافی ہیں ،ان موقعوں پر اجازت نہیں دی جائے گی۔

Title: taliban make a comeback to wana south waziristan | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply