تحریک طالبان پاکستان کمانڈر مولوی بہادر جان گرفتار

پشاور: امیگریشن ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کالعدم قرار دی گئی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر مولوی بہادر جان کو گرفتار کر لیا۔

نہایت مطلوب ٹی ٹی پی کمانڈر بہاد جان کو ایف آئی اے اہلکاروں نے باچا خان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر ایک پرائیویٹ ایر لزئنز سے دوبئی پرواز کرنے والا تھا۔طالبان کمانڈر ،جس کا نام وزارت داخلہ نے ایکزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں درج کر رکھا تھا،اپنا حلیہ بدل کر ملک سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔

لیکن جب اس کے دستاویزات چیک کیے گئے تو وہ پکڑا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban commander molvi bahadur jan arrested from peshawar airport fia sources in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply