طالبان دہشت گرد ہیں: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیرمین عمران خان نے ، جنہیں اکثر وبیشتر طالبان کا ہمدرد و خیرخواہ کہا جاتا رہا ہے، ان قیاس آرائیوں کی کہ وہ انتہا پسند ی اور انتہا پسند گروپوں کی حمایت کرتے ہیں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دہشت گرد ہیں۔
انہون نے الجزیرہ کے انگریزی جریدے ”اپ فرنٹ“ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب بکواس ہے اور حقیقت سے پرے ہے کہ میں طالبان حامی ہوں۔ آپ میرے گذشتہ دس سال کے بیانات دیکھ سکتے ہیں۔
ان سے جب یہ معلوم کیا گیا کہ کیا وہ طالبان کو دہشت گرد گروپ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہاں وہ دہشت گرد ہیں۔ جو بھی بے قصوروں کو ہلاک کرتے ہیں دہشت گرد ہیں۔عمران خان نے دارالعلوم حقانیہ کو چندہ دینے کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری کے الزامات پر کہا کہ اس کا غلط مطلب اخذ کیا گیا ہے ۔
ایسی بات نہیں ہے بلکہ مدرسہ کو مالی عطیات مدرسہ نظام کو قومی دھارے میں ڈھالنے کے لیے دیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ جہاد کی تعلیم دینے والی درسگاہ ہے تو پچھلی حکومتوں کو ہی اس مدرسہ کو بند کردینا چاہیے تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban are terrorists says imran khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply