پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری 8اگست کو پاکستان واپس آجائیں گے

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے چیرپرسن طاہر القادری نے اعلان کیا ہے کہ وہ 8اگست کو پاکستان واپس آجائیں گے۔قادری کا اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب پنامہ گیٹ کیس میں سپریم کورٹ کے ذریعہ میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد پاکستان میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کی تیاریاں چل رہی ہیں۔شریف کو نااہل قرار دیے جانے کی خبر سنتے ہی طاہر القادری نے کہا تھا آج پاکستان جیت گیا۔
یہ عوام کی جیت ہے ۔ قوم سپریم کورٹ کے ججوں کی ، جنہوں نے یہ تاریخی فیصلہ سنایا ہے،مقروض ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے فوری طور پر یہ ٹوئیٹ بھی کیا کہ 2014کے ماڈل ٹاؤن کے متاثرین بھی فیصلے کے منتظر ہیں۔ اور اس فیصلہ سے یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ اب ماڈل ٹاؤن کے شہداءکو بھی انصا ف مل جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tahirul qadri to return to pakistan on august 8 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply