ماڈل ٹاؤن کے شہداءکا حساب مانگنے اورلواحقین کو قصاص دلانے پاکستان واپس آیا ہوں: طاہر القادری

لاہور: معروف عالم دین اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے منگل کے روز وطن واپسی پر تحریک کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ فیصلے کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ ماڈل ٹاون شہدا کے خون کا حساب لیا جائے۔ اور وہ 2014کے اس سانحہ کے شہیدوں کے خون کا حساب مانگنے اور ان کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے ہی وطن واپس آئے ہیں ۔
انہوں نے لاہور ہوائی اڈے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ببانگ دہل یہ کہا کہ ماڈل ٹاؤن خونریزی کے شہداءکا خون رائیگاںنہیں جائے گا اور ہم اس خون کا قصاص لے کر رہیں گے۔علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا : سپریم کورٹ نے جو چور پکڑے ہیں وہی ان شہدا ءکے قاتل ہیں اور انہیں قتل کے جرم میں گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اس ریلی کے حوالے سے بدھ کو براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد سے لاہور تک نکالی جائے گی، استفسار کیا ہے کہ وہ کس کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جی ٹی روڈ پر جلوس نکالنا چاہتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا: ہمارے مطابق یہ احتجاج سپریم کورٹ اور قومی سلامتی کے خلاف ایک سازش ہے۔
واضح رہے کہ نااہل قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کاپہلی بار لاہور میں استقبال کرنے کے لیے یہ ریلی کی جارہی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا: سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت پر نا اہل قرار دیا تھا جبکہ میاں نواز شریف کو بد دیانتی ،لوٹ اور دروغ گوئی کی بنیاد پر نا اہل قرار دیا ہے۔ اس کے بعد شریف خاندان کو شرم آنی چاہیے لیکن وہ انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ جی ٹی روڈ پر احتجاج کرنے نکل رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tahirul qadri returns to pakistan seeks justice for 2014 model town incident victims in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply