طاہر القادری پاکستان واپس ، ماڈل ٹاؤن فائرنگ معاملہ پر 17جون کو دھرنا دیں گے

لاہور: معروف عالم دین اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ماڈل ٹاؤن فائرنگ میں ، جس میں14افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہو گئے تھے، ملزموںکو کیفر کردار تک پہنچانے میں حکام کی ناکامی کے خلاف زبردست احتجاج کیا جائے گا۔
8ماہ تک کناڈا میں قیام کر کے پاکستان واپس آنے کے بعد لاہور ہوائی اڈے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر قادری نے کہا کہ احتجاجی دھرنا 17جون کو لاہور کے مال روڈ پر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج کے ساتھ ساتھ دھرنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ تفصیل کا اعلان مال روڈ پر 17جو ن کوکیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہلاکتوں کو دو سال کا عرصہ بیت چکا ہے ۔ ایسی بدترین اوروحشیانہ سرکاری دہشت گردی کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
ڈاکٹر قادری نے کہا کہ ان کی پارٹی گذشتہ دو سال سے انصاف مانگ رہی ہے ۔لیکن ہمیں انصاف کیسے مل سکتا ہے جب خود ہمارے حکمراں ہی قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پولس کے ساتھ جھڑپ نہیں تھی بلکہ وفاقی و صوبہ پنجاب کی حکومتوں کے اشاروں پر پولس کے ذریعہ کی گئی یکطرفہ خونریزی تھی۔

Title: tahirul qadri returns to pakistan announces protest against model town inquiry | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply