طاہر القادری نے حکومت کے خلاف17جنوری سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کے خاتمے کے لئے 17جنوری سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب نون لیگ کے اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہو گیا۔
آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے اجلاس کے اختتام پر طاہرالقادری نے کہا کہ پچھلے دنوں اے پی سی میں اتفاق رائے کے بعد ماڈل ٹاؤن سانحہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ کو استعفوں کے لئے7 جنوری تک مہلت دی گئی تھی لیکن استعفے نہیں آئے۔طاہر القادری نے کہا کہ اب ہم استعفے مانگیں گے نہیں بلکہ زبردستی لیں گے-انہیں اقتدار سے دستبردار ہونا ہی پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب بات صرف استعفوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ مسلم لیگ نون کی جہاں بھی حکومت ہے اس کا خاتمہ ہو گا ۔قادری نے مزید کہا کہ احتجاجی تحریک کے حوالے سے ایک ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو احتجاج سے متعلق تمام فیصلے کرے گی اور انتظامی امور سنبھالے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tahir ul qadri announces countrywide protest against pml n from january 17 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply