امیرتبلیغی جماعت پاکستان مولانا عبد الوہاب انتقال کر گئے

اسلام آباد: پاکستان میں تبلیغی جماعت کے امیر عبد الوہاب ، جو حاجی عبدالوہاب سے بھی معروف ہیں، ایک ہفتہ ڈینگی بخار میں مبتلا رہ کر اتوار کو علی الصباح انتقال کر گئے۔ ان کی پیدائش یکم جنوری 1923کو دہلی میں ہوئی تھی۔ اور تبلیغی جماعت کے بان مولانا الیاس کاندھلوی کے دور میں ہی 1944میںتبلیغی جماعت میں شامل ہو کتبلیغ دین کے کام میں سرگرمی سے لگ گئے ۔

رپورٹوں کے مطابق مولانا عبدالوہاب کا ہندوستان کے غیر منقسم پنجاب کے کرنال ضلع کے راجپوت قبیلے سے تعلق تھا۔ اور قیام پاکستان کے بعد ضلع وہاڑی کے ٹوپیاں والا بورے والا منتقل ہو گئے۔ انہوں نے لاہور کے اسلامیہ کالج سے تعلیم حاصل کی اور تقسیم ہند سے پہلے بظور تحصیلدار ملازمت کی۔ لیکن تبلیغی جماعت میں شمولیت کے بعد ملازمت چھوڑ دی۔حاجی عبد الوہاب اپنی جوانی کے دور میں مجلس احرار سے بھی وابستہ رہے۔ مولانا عبد الوہاب تیسرے امیر جماعت تھے اور1992 میں حاجی محمد بشیر کی جگہ امیر جماعت بنائے گئے تھے۔

وہ لاہور کے قریب واقع جماعت کے ہیڈ کوارٹر رائے ونڈ مرکز میں وہ مجلس شوریٰ کے سربراہ اورد ہلی کے نظام الدین مرکز میں قائم عالمی شوریٰ کے رکن تھے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2014 کو عمان کے تحقیقی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر نے دنیا کی 5 سو بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست شائع کی تھی جس میں پاکستان کی عالمی سطح پر سب سے بااثر قرار پائی جانے والی شخصیات میں تبلیغی جماعت کے سربراہ حاجی محمد عبدالوہاب کا 10واں نمبر تھا۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این ) کے تاحیات قائد محمد نواز شریف، پارٹی کے صدر شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز، پارٹی کے رہنما انجینئر امیر مقام، پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب ،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، لیاقت بلوچ، قائم مقام امیر حافظ محمد ادریس،جمعیت علماءسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ان سبھی نے علیحدہ بیان میں ان کے بلند درجات کی بلندی اور پسماندگان کو ضبرجمیل کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tableeghi jamaat amir haji abdul wahab passes away in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment