سید مراد علی شاہ سندھ کے باقاعدہ نئے وزیر اعلیٰ مقرر

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے رخصت پذیر وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی جگہ پارٹی چیرمینصف علی زرداری کی ہمشیرہ و قومی اسمبلی کی منتخب رکن فریال تالپور کو سندھ کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیے جانے کی قیاس آرائیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے سید مراد علی شاہ کو صوبہ سندھ کا باقاعدہ نیاوزیر اعلیٰ مقرر کر دیا۔
قائم علی نے منگل کو باضا بطہ اپنا استعفیٰ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو سونپ دیا تھا۔پی پی پی کے ایک ممبر اسمبلی نے پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے بلاول ہاؤس میں پارٹی کے ایک اجلاس میں یہ اعلان کر دیا ہے کہ پارٹی نے سید مرادعلی شاہ کو صوبہ کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیاہے۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و نشریات ملا بنخش چنڈیو نے پی پی پی کے سربراہ کے نئے وزیر اعلیٰ کے حوالے سے بیان کی تصدیق کر دی۔پی پی پی لیڈروں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے سربراہ نے رخصت پذیروزیر اعلیٰ کی گذشتہ8سال کے دوران وزیر اعلیٰ کے طور پر بے لوث و بے غرض خدمت کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
مسٹر بلاول بھٹو زرداری نے دوبئی سے کراچی پہنچنے کے فوراً بعد اپنی پھوپھی فریا تالپور اور پارٹی کے دیگر لیڈروں سے مشاورت کی۔اور کئی گھنٹے کے تبادلہ خیال کے بعد تمام اراکین اسمبلی کے اجلاس میں نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syed murad ali shah named as new sindh chief minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply