پرویز مشرف کے پاسپورٹ او رشناختی کارڈ معطل کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد: خصوصی عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے نیشنل ڈاٹا بیس اتھارٹی (ناڈرا) اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سے کہا ہے کہ سابق فوجی حکمراں ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منجمد کردیں۔تاہم ناڈرا کے ایک افسر نے بتایا کہ اس حوالے سے انہیں زبانی ہدایت تو پہلے ہی مل چکی تھی اور ہمیں یہی بتایا گیا تھا وزارت اس ضمن میں ایک مکتوب ارسال کر رہی ہے۔

شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی معطلی کے بع سابق صدر کے بینک کھاتے منجمد کر دیے جائیں گے اور بین الاقومی سفر بھی محدود کر دیا جائے گا۔اسپیشل کورٹ نے مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ میں8مارچ کو وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ معطل کر دیا جائے۔لیکن اس پر اس لیے فوری طورپر عمل آوری نہیں ہو سکی تھی کیونکہ عدالت کی کچھ اور ہدایات کی تعمیل کے لیے مشرف کو کافہ مہلت ملی ہوئی تھی۔

اسپیشل کورٹ نے وزارت خارجہ، محکموں، ڈویژنوں اور ایجنسیوں کو بھی یہ ہدایت دی تھی کہ مشرف کی گرفتاری کے اقدامات کرے اور اگر وہ سات روز کے اندر عدالت میں اپنی حاضری کے دوران سیکورٹ بہم پہنچانے کی درخواست نہیں دیتے ہیں تو بیرون ملک ان کی املاک قرق کر لی جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suspension of musharrafs cnic passport ordered in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply