پولس اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں لشکر جھنگوی کا خونخوار دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: مستنگ ضلع کے اسپلنگی اور قبو پہاڑی علاقوں میں پولس اور فرنٹئیر کور کی مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کا مشتبہ انتہاپسند ہلاک ہو گیا۔کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولس عبد الرزاق چیما نے فرنٹئیر کور کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیر تصور کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ فرنٹئیر کور اور پولس نے تین روز قبل کالعدم گروپ کے ٹھکانوں کے حوالے سے ملی اطلاع پر مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔انہوں نے بتایا کہ جب سیکورٹی فورسز نے علاقہ کا محاصرہ کیا اور تلاشی لینی شروع کی تو پہاڑیوں میں روپوش انتہاپسندوں نے ایف سی کی گاڑیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔جس میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا ۔اسے کوئٹہ کے ہی کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل لے جایا گیا۔ فریقین میں کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔جس میں لشکر جھنگوی کا نہایت خطرناک دہشت گرد مارا گیا۔مسٹر چیما نے اس کی شناخت مقصود احمد کے طور پر کی جو کراچی کے مانگو پیر کا رہائشی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suspected lj leader killed in mastung operation in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply