سپریم کورٹ صرف اہل ووٹروں کو ہی سنیٹ چیرمین منتخب کرنے کا حق دینا چاہتی ہے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے سنیٹروں کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت 10مارچ کو کی جائے گی تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ سینیٹ کے چیرمین کے انتخاب میں صرف اہلقانون ساز ہی ووٹ ڈالیں گے۔
سنیٹ چیرمین کا الیکشن 12مارچ کو ہوگا۔اس سے قبل اوائل ہفتہ میں پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سول سرونٹس کی دوہری شہریت کے حوالے سے از خود نوٹس اٹھائے گئے معاملہ کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا تھا کہ ان چار منتخب سنیٹروں کے جن پر الزام ہے کہ وہ دوہری شہریت رکھتے ہیں، نوٹیفکیشن روک لے۔
جسٹس نثار نے خیال ظاہر کیا کہ اگر وہ لوگ جنہیں ملک کے قوانین بنانے کی ذمہ داری ہے دوہ ملکوں کے شہری ہیں تو ہو خفیہ اطلاعا ت کسی اور ملک کو دے کر کسی دوسرے ملک میں جا کر بس سکتے ہیں۔

Title: supreme court wants eligible senators without dual nationality to vote for senate chairman | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply