پاکستانی سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے کی پھانسی روک دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایک فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مجرم کی سزا پر عمل آوری روک دی۔مجرم محمد اکبر کو2009میںدو فوجیوں کو ہلاک کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔اس نے 2016میں فوجی عدالت کے اس فیصلہ کو چیلنج کیا تھا۔جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی والی ایک تین ججی بنچ نے مجرم کی سزائے موت پر عمل آوری روک کر اٹارنی جنرل اور مدعی کے وکیل کو نوٹس جاری کر دیے۔
گرفتاری کے وقت اکبر کے، جس کی سزائے موت کے خلاف اپیل پشاور ہائی کورٹ نے خارج کر دی تھی، قبضہ سے پانچ کلو گرام دھماکہ خیز مواد بر آمد ہوا تھا۔ مجرم کے وکیل نے سپریم کورٹ مین فریاد کی تھی کہ فوجی عدالت نے سزا سناتے وقت قانونی ضابطوں نظر انداز کر دیا تھا اور اسے صفائی پیش کرنے کا کوئی موقع نہیںدیا۔جس پر سپریم کورٹ نے فوجی عدالت کے فیصلہ کو کالعدم کرنے کے بعد سزائے موت پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court stays execution of convict sentenced to death by military court in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply