پاکستانی سپریم کورٹ نے ایکزٹ کنٹرول لسٹ سے ایان علی کا نام حذف کردیا

اسلام آباد: پاکستان کی سپریم کورٹ نے ایکزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے ماڈل ایان علی کا نام خارج کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کی توثیق کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے حذف کرنے کا حکم دیا ۔
سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کو اسلام آباد کسٹم کلکٹرز نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ جب تک کسی کا جرم ثابت نہ ہوجائے اس کو اندرون ملک یا بیرون ملک سفر کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ایان عدالت عظمیٰ سے باہر آتے ہوئے اس فیصلہ سے نہایت مطمئن نظر آ رہی تھیں۔
انہوں نے عدالتی فیصلہ پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کیمرے کے روبرو علامت فتح لہرایا۔ماڈل ایان علی پر پانچ لاکھ ڈالر غیر قانونی طریقہ سے لے جانے کا مقدمہ چل رہا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court of pakistan strike off ayyans name fron ecl in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply