سپریم کورٹ نے حقانی کو پاکستان لانے کے لیے حکومت کو 30رو زکی مہلت دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ30روز کے اندر سابق سفیر پاکستان متعین امریکہ حسین حقانی کو پاکستان واپس لانے کے اقدامات کرے۔ سپریم کورٹ نے 2011کے میمو گیٹ اسکینڈل میں از کود نوٹس لیتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل بشیر احمد میمن نے ، جو آج عدالت میں حاضر ہوئے، کہا کہ جوڈیشیل مجسٹریٹ نے گرفتاری وارنٹ دے دیے تھے۔
انہوں نے عدالت عظمیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ وارنٹ گرفتاری حقانی کی کراچی اور واشنگٹن میں رہائش گاہوں تک پہنچا دیے جائیں گے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے انتباہ دیا کہ سپریم کورٹ مہلت ختم ہونے کے بعد کوئی عذر نہیں سنے گی۔
جس پر میمن نے چیف جسٹس سے کہا کہ ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے ایک عمل سے گذرنا پڑے گا۔ایف آئی اے نے کہا کہ اگر حقانی عدالت کا سامنا کرنے پاکستان نہیں آئے تو وہ امریکہ میں ایک وکیل کے توسط سے حقانی کو ایک قانونی نوٹس بھیجیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court gives govt 30 days to bring back hussain haqqani in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply