وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تاحیات نااہل قرار دے دیے گئے

اسلام آباد:آخر کار سپریم کورٹ نے پناما گیٹ کیس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر مالیات اسحاق ڈار کو ناہل قرار دے دیا۔ پناما کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احم، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل پانچ ججی بنچ کے پانچوں ججوں نے وزیر اعظم ، ان کی بیٹی مریم نواز اور دونوں بیٹوں حسین اور حسن اور دیگر بشمول وزیر اعظم کے داماد ریٹائرڈ کیپٹن صفدر علی کے خلاف متفقہ طور پر ریفرنس دیے۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وزیر اعظم کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا ہے۔
جس کا مطلب یہ ہے اب نواز شریف زندگی بھر انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔عدالت نے قومی احتساب بیورو کو چھ ہفتہ کے اندر ملزمان کے خلاف کسی احتسابی عدالت میں ریفرنس داخل کرنے کا حکم بھی جاری کیا اور یہ ہدایت بھی کی کہ مقدمہ چھ ماہ کے اندر فیصل ہوجانا چاہیے۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے الیکشن کمیش آف پاکستان کو بھی حکم دیا کہ وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے نوٹیفکیشن جاری کرے ۔وزیر اعظمکو آئین کی دفعہ 62اور63کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔یہ تاریخی فیصلہ جو پاکستان کا مستقبل طے کرے گا جسٹس اعجاز افضل خان نے پڑھ کر سنایا۔

Title: supreme court disqualifies nawaz sharif | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply