سپریم کورٹ نے حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کی قومی احتساب بیورو کی اپیل خارج کر دی

اسلام آباد: جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میںسپریم کورٹ آف پاکستان کی ایک تین ججی بنچ نے قومی احتساب بیورو(این اے بی) کی حدیبیہ کاغذ ملز کیس کو دوبارہ کھولنے کی اپیل خارج کر دی۔
جسٹس مشیر عالم، جسٹس قاضی فیاض عیسیٰ اور جسٹسس منظر عالم میاں خیل پر مشتمل تین ججی بنچ 28نومبر سے کیس کی سماعت کر رہی تھی۔ جسٹس عالم نے ایک سطری فیصلہ میں کہا کہ حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کی این اے بی کی اپیل خارج کی جاتی ہے اور مفصل فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
لاہور ہائی کورٹ نے 2014میں 1.2 بلین روپے کا حدیبیہ کیس ،جس میں این اے بی نے2000میں شریف خاندان پر منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے تھے ،باطل قرار دے دیا تھا۔

Title: supreme court dismisses nabs appeal to reopen hudaibiya paper mills case | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply