توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت کی منتظر آسیہ بی بی کی اپیل پر سماعت ملتوی

اسلام آباد: پاکستان کی سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی ایک عیسائی خاتون آسیہ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ملتوی کر دی۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیںہوسکا ہے کہ آئندہ سماعت کب ہو گی۔
2010سے سزائے موت کی منتظر آسیہ بی بی کی حتمی اپیل پر سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ پر پولس و فوج کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی۔لیکن سماعت کرنے والی تین ججی بنچ کے ایک جج جسٹس اقبال حمید الرحمٰن نے مفاد کے ٹکراؤ کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت کو مطلع کیا کہ وہ اس کیس سے خود کو ہٹا رہے ہیں۔
انہوں نے عدالت سے کہا کہ وہ سلمان تاثیر کیس کی سماعت کرنے والی بنچ کے بھی رکن تھے اور اس کیس کا بھی تعلق اسی کیس سے ہے۔ اس ضمن میں چیف جسٹس کو ایک مکتوب ارسال کر دیا گیا کہ بنچ میں کسی دوسرے جج کا تقرر کیا جائے۔سپریم کورٹ نے ابھی اس کیس کی سماعت کی آئندہ تاریخ مققر نہیں کی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court adjourns hearing of asia bibi case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply