پاکستان میں ججوں کی کار پر خود کش حملہ، ڈرائیور ہلاک،چار جج سمیت6 زخمی

پشاور: بدھ کے روز پشاور کے حیات آباد علاقہ میں سول ججوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر کیے گئے خود کش دھماکہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔معلوم ہوا ہے کہ سول جج آصف جادون اور نچلی عدالت کی تین خواتین جج ایک کار میںحیات آباد کے فیز 5سے گذر رہی تھیں کہ موٹر سائیکل سوار ایک خود کش بمبار نے سامنے سے کار کر ٹکر ماری۔
ایک زبردست دھماکہ ہوا۔ جس میں ڈرائیور ہلاک اور چاروں جج زخمی ہو گئے۔دھماکہ میں مجموعی طور پر چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان سب کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں داخل کر کے اسپتال میںایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں صوبائی حکومت ایک او پی ڈی کا افتتاح کرنے والی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کئی سینیئر پارٹی لیڈران اس افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide bomber targets peshawar judges vehicle driver killed in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply