خیبر پختون خوا میں خود کش حملہ ،13ہلاک،26زخمی

اسلام آباد: شمال مغربی پاکستان میں ایک خود کش حملہ میں کم از کم13افراد ہلاک اور26دیگر زخمی ہو گئے ۔ہلاک شدگان میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ خود کش حملہ پاکستانی طالبان کے ایک منحرف گروپ نے انتقامی کارروائی کے طور پر کیا ہے۔
پولس کے مطابق خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور سے 31کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع چار سدہ کی شب قدر مارکیٹ میں خود کش بمبار نے خود کو ضلع عدالت کے باہردھماکہ سے اڑالیا۔
پولس نے مزید کہا کہ26زخمیوں میں سے6کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔شب قدر تھانہ کے انسپکٹر علی جان خان نے کہا کہ حملہ آور عدالت کے اندر گھسنا چاہتا تھا۔
لیکن ج دو سیکورٹی اہلکاروں نے اسے روکا چاہا تو اس نے عدالت کے باہر ہی خود کو فوراً دھماکہ سے اڑالیا۔اسپتال کے ایک مازم اسفند یار خان نے ٹی وی نیوز چینل الجزیرہ کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو عورتیں اور ایک بچہ بھی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide bomber kills 13 in khyber pakhtunkhwa in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply