پاکستان کے غالانائی شہر میں سرکاری دفتر کے باہر خود کش دھماکہ، 5ہلاک ، بمبار بھی مارا گیا

اسلام آباد:پاکستان کے مہمند ایجنسی کے غالانائی شہر میں ایک سرکاری دفتر کے باہر آج ہوئے ایک خود کش حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی گارڈوں نے دوسرے خودکش حملہ آور کو مار گرایا۔ تنظیم طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ جماعت الاحرار نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ فوج نے بتایا کہ افغان سرحد سے ملحق مہمند ایجنسی کے غالانائی شہر میں سرکاری دفتر کے باہر ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ کرکے اڑا لیا۔
یہ حملہ علاقے کے سب سے سینئر سرکاری افسر کے دفتر کے باہر کیا گیا۔ سیکورٹی گارڈوں نے جب خود کش حملہ آور کو دیکھ کر اسے روکا تو اس نے خود کو اڑا لیا جب کہ دوسرے خود کش حملہ آورکو سیکورٹی گارڈوں نے مار گرایا۔ جماعت الاحرار نے صحافیوں کوای میل بھیج کر حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ اس نے پیر کو لاہور میں ہوئے حملے کی بھی ذمہ داری لی تھی۔ جس میں پانچ پولیس اہلکار سمیت تیرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس نے گذشتہ سال لاہور کے ایک پارک میں ایسٹر کے دن ہوئے بم حملے کی بھی ذمہ داری لی تھی۔ جس میں ستر افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Title: suicide attack kills five in mohmand agencys ghalanai | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply