نگراں وزیر اعظم کے نام پرخورشید اور خاقان عباسی میں اتفاق رائے نہ ہو سکا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے معاملہ پر ابھی ان میں اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی میں کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکاہے۔

یہ بات خورشید نے نگاں وزیر اعظم کے نام کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنے اور عباسی کے درمیان ہونے والی گفتگوکسی نتیجہ پرپہنچے بغیر ختم ہوجانے کے بعد کہی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری جانب سے جو نام پیش کیے گئے وہ اچھے تھے لیکن فریق ثانی کی جانب سے بھی اتنے ہی نام پیش کیے گئے۔

ابھی تک حکومت ان میں سے کسی نام پر متفق نہیں ہوئی۔حزب اختلاف کے رہنما نے کہا کہ اب بدھ کو دوسری بار بات ہوگی جس میں پہلے روز کی بات چیت کی روشنی میںمعاملہ آگے بڑھایا جائے گا۔ شاہ نے مزید کہا کہ امید ہے کہ اگلی ملاقات میں کسی ایک نام کو حتمی منظور ی مل جائے گی۔اور اگر کل بھی معاملہ طے نہیں پاسکا تو فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

دونوں فریق پارلیمانی کمیٹی کو دو دو نام بھیجیں گے ۔اور وہ ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: still no consensus on a name for caretaker pm says shah in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply