حکومتی اداروں کو اپنی حد میں راہ کر کام کرنا چاہیے:نوازشریف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کو اپنی حدود میںرہ کر کام کرنا چاہیے۔نواز شریف نے یہ بات پنجاب ہاؤس میں پارٹی لیڈروں اور حلیفوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچک زئی بھی موجود تھے۔
نواز شریف نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پہلے بھلے ہی وہ ایک نظریاتی شخص نہ رہے ہوں لیکن اب وہ صد فیصد نظریاتی ہیں۔انہون نے کہا کہ کاش ہم نے 70سال سے ووٹ کے تقدس کا احترام کیا ہوتا تو پاکستان دنیا کے دس بڑے ملکوں میں شمار کیا جاتا۔ انکا واضح اشارہ آئے روز فوجی انقلاب، مارشل لاءاور جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کو اقتدار سے بے دخل کر کے تانا شاہی تھوپنے کی جانب تھا۔
اس سے قبل احتساب عدالت کے اندر اپنے اور اپنے کنبہ کے خلاف بدعنوانی کیس کی سماعت کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نواز نے کہا کہ سابق صدر اور فوجی سربراہ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے اپنی واپسی کے بارے میں جھوٹ بولا۔ اس نے مکے دکھا دکھا کر کہا تھا کہ نواز شریف اور بے نظیر اب کبھی ملک میں واپس نہیں آئیںگے۔اور آج وہ خود وطن واپسی پر جھوٹ بول رہا ہے۔

Title: state institutions should operate within their limits nawaz | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply