ویڈیو:مہمند میں جماعت اسلامی کے انتخابی جلسہ میں اسٹیج زمیں بوس،صحافیوں سمیت کئی افراد زخمی

گھلانائی: قبائلی ضلع مہمند کی صافی تحصیل میں صحافیوں سمیت کئی افراد اس وقت زخمی ہو گئے جب جماعت اسلامی کے انتخابی جلسہ میں پورا اسٹیج ہی زمین بوس ہو گیا۔

موصول اطلاع کے مطابق25جولائی کے قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی نے وزیر قلعہ میں ایک انتخابی جلسہ کا اہتمام کیا تھا کہ جلسہ کی کارروائی کے دوران اچانک ہی اسٹیج بیٹھ گیا ۔

اسٹیج گرتے ہی گرد وغبار کا ایک بگولہ اٹھا اور وہاں بھگدڑ مچ گئی جس میں کئی لوگ زخمی ہو گئے لیکن جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بال بال بچ گئے۔ کچھ صحافیوں کے کیمرے بھی ٹوٹ گئے۔

اس جلسہ میںجماعت اسلامی کے صوبائی امیرمشتاق احمد خان اور جماعت اسلامی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے42مہمند محمد سعید خان اور کئی دیگر اہم شخصیات شریک تھے۔ اسٹیج گرجانے کے باعث سراج الحق کو ایک کرسی پر کھڑے ہوکر اپنی تقریر مکمل کرنا پڑی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Stage collapses during ji rally in mohmand in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment