کوئٹہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی اندھا دھند فائرنگ ،ایس پی سمیت چار پولس اہلکار ہلاک

کوئٹہ:صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) قائد آباد سمیت 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولس عبد الرزاق چیما کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی دیبیہ کے قریب نامعلوم بندوق برداروںنے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں ایس پی قائد آباد مبارک شاہ اور تین دیگر اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جارہا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں کئی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تاحال اہلکاروں پر فائرنگ کے اس واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اس حملے کی شدت سے مذمت کی۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری اور وزیر داخلہ سرفراز بگتی نے بھی اس واردات کی مذمت کی اور پولس کو ہدایت کی اس میں ملوث افراد کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sp among 4 policemen shot dead in quetta in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply