اکتوبر2017تک پاکستان میں لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی:حکومت کا دعویٰ

اسلام آباد: حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کا اکتوبر تک مکمل طور پر ختم ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ جبکہ نیلم جہلم اور تربیلا ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی سسٹم میں شامل ہونے کے بعد مارچ 2018 میں پاکستان کے پاس 2ہزار میگاواٹ اضافی بجلی ہو گی۔ذرائع کے مطابق فرنس آئل اور ڈیزل کے مقابلے میں ایل این جی اور کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کافی سستی ہے جس کے باعث یہ بجلی سسٹم میں شامل ہونے کے بعد اسکی قیمت2013 کے مقابلے میں آدھی رہ جائے گی۔رواں ماہ بھکی پاور پلانٹ سے760 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی جبکہ مئی میں گدو سے 335 اور قادر پور کول پاور پلانٹ ساہیوال سے 660میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی۔ جون میں چشنپ سے 315، جولائی میں ایچ بی ایس سے 380، اگست میں ایچ بی ایس سے مزید 380 اور ساہیوال سے بھی مزید660 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Soon loadshedding will be history govt in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags:

Leave a Reply