سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا وکیل بیٹا اغوا؟

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کی گمشدگی کے دس گھنٹے بعد تک پولس اور اہل خاندان کو کوئی سراغ نہ ملنے کے بعد یہ قیاس کیا جارہاہے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ۔
آفیشیلز کے مطابق چیف جسٹس کے بیٹے اویس علی شاہ،جو ایک ہائی کورٹ کے وکیل ہیں ، کلفٹن میں واقع اپنی رہائش گاہ سے یہ کہہ کر نکلے تھے کہ وہ اپنے کسی دوست سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔
لیکن وہ وہاں نہیں پہنچے اور ان کا فون بھی بند ہو گیا ہے۔ڈی آئی جی ساو¿تھ منیر احمد شیخ نے کہا کہ پولس اطلاعات جمع کر رہی ہے اور ان کے گھر والوں سے بھی متواتر رابطہ میں ہے۔
اگرچہ ابھی تک ایسی کوئی علامت نہیں ملی ہے جس سے اس خیال کو تقویت پہنچتی ہو کہ اویس علی کو اغوا ہی کیا گیا ہے۔تاہم ایک پولس ترجمان نے بتایا کہ پولس کو شبہ ہے کہ اویس علی کو اغوا کیا گیا ہے۔
ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ دوپہر دو بجے ہی عدالت سے کلفٹن چلے گئے تھے۔ذرائع نے کہا کہ حال ہی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے 700برطرف ملازمین نے اپنے مقدمہ کی پیروی کرنے کے لیے اویس شاہ کی خدمات حاصل کی تھیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید قاسم علی شاہ نے اویس شاہ کی بازیابی کے لیے شہر کے داخلی و نکاسی کے تمام راستوں پر پولس تعینات کردینے کا حکم دیا ۔انہون نے اپنے انظامیہ سے کہا کہ اویس شاہ کی بعافیت بازیابی کے لیے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہ کیے رکھیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: son of shc cj kidnapped in karachi in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply