پاکستانی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے مغوی بیٹے بازیاب

کراچی: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں فوج نے ایک آپریشن کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے مغوی بیٹے ایڈوکیٹ اویس شاہ کو اغوا کاروں کے چنگل سے چھڑا لیا گیا جب اغوا کنندگان انہیں برقع اوڑھا کر ڈیرہ اسماعیل خان لے جارہے تھے۔۔
ڈان نیوز کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ اویس کو ٹینک لے جائے جانے کی کوشش میں ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود چوک پر ایک فوجی چوکی پر ان دہشت گردوں کے گھات لگا کر کیے گئے حملے کو ناکام بنا تے ہوئے ایڈوکیٹ اویس شاہ کو بازیاب کروا لیا گیا اس کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔
عاصم باجوہ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ کہ سندھ چیف جسٹس کے بیٹے کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں اغوا کاروں کے قبضے سے چھڑایا گیا۔خیال رہے کہ 21 جون کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے کراچی کے علاقے کلفٹن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Son of shc cj awais shah recovered in kp raid all credit goes to army in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply