کچھ بدعنوان حکمرانوں نے بین ا لاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ خراب کر دی:علامہ طاہر القادری

لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چند کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے اور ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کو قرضوں کی دلدل میں ڈبو دیا ہے۔ انہوں نے اپنے تمام کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ عوامی تحریک کو گراس روٹ پر آرگنائز کریں اور وارڈ کی سطح پر تنظیم سازی کے عمل کو بلا تاخیر مکمل کریں۔طاہر القادری نے عوامی تحریک کے 28ویں یوم تاسیس کے موقع پر سنٹرل کور کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب میں بتایا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ انہوں نے تمام کارکنان اور عہدیداروں کو یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر تیاری کا حکم دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک انقلاب اور تبدیلی کی واحد سیاسی قوت ہے، عوامی تحریک کے پاس ایسے کارکن ہیں جو پاکستان کی توانائی کے بحران کو مٹانے کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے قصاص لیکر پاکستان میں انصاف اور قانون کی عملداری قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ظلم کے نظام کے خاتمے کیلئے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہادتیں دی ہیں۔ ہم نے جگہ جگہ لانگ مارچ کئے، دھرنے دئیے۔ ہم نے کئی شہروں میں ریلیاں نکالیں، دھاندلی زدہ انتخابی نظام کے خلاف آواز اٹھائی۔ ہماری اسی جدجہد کے نتیجے میں آج عوام استحصالی قوتوں کیخلاف اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: some corrupt rulers damage pak image says tahir ul qadri in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply