عبدالباسط کی جگہ سہیل محمود کوہندستان میں پاکستانی ہائی کمشنر بناکر بھیجا جا رہا ہے؟

نئی دہلی: ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تبدیل کئے جانے والے سفیروں میں بعض ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جبکہ بعض کو دیگر ممالک میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ان میں سب سے زیادہ قابل ذکر ہندوستان میں مقرر ہائی کمشنر عبد الباسط ہیں۔ جن کے بارے میں کہ جارہا ہے کہ ان کی جونیئر تہمینہ جنجوعہ کو خارجہ سکریٹری بنادیے جانے سے وہ بہت ناراض ہیں اور پاکستان کے فیصلہ سازوں سے ان کی ٹھن گئی ہے۔
مارچ 2014میں بھی ان کو اس وقت زبردست دھچکا لگا تھا جب ہندوستان میں ہائی کمشنر بن کر آنے سے قبل عبد الباسط کو پورا یقین تھا کہ انہیں خارجہ سکریٹری بنایا جائے گا لیکن آخری لمحات میں اس عہدے پر اعزاز احمد چودھری کا تقرر کر دیا گیا۔ اور اب چودھری کی جگہ تہمینہ خارجہ سکریٹری بنا دی گئیں۔معلوم ہوا ہے کہ عبد الباسط کی جگہ سہیل محمود کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیںبرازیل میں تعینات سفیر برہان الاسلام کی جگہ نجم الثاقب اور ڈنمارک میں تعینات سفیر مسرور احمد جونیجو کی جگہ ذوالفقار گردیزی کو سفیر بنایا جا رہا ہے۔ تھائی لینڈ میں تعینات سفیر ڈاکٹر سہیل خان کو جنوبی افریقہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sohail mehmood new pakistan high commissioner to india in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply